وفاق نے شہر قائد کو لاوارث چھوڑ دیا ہے، سعید غنی 

  وفاق نے شہر قائد کو لاوارث چھوڑ دیا ہے، سعید غنی 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کے صدر اور سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہاہے کہ کراچی تاریخی برسات کے بعد بدترین قومی بحران کا سامنا کررہا ہے مگر وفاق کہیں نظر نہیں آرہا،عمران خان نے کراچی کے نام پر ووٹ مانگے اور آج اس قومی بحران میں شہرقائد کو لاوارث چھوڑ دیاہے۔منگل کو جاری اپنے بیان میں سعید غنی نے کہاکہ سندھ حکومت تنِ تنہا تاریخی برسات کے بعد قومی بحران کا سامنا کررہی ہے۔کراچی کے میئر اس قومی بحران میں عوام کی دادرسی کے بجائے آنسو بہارہے ہیں۔انہوں نے بارشوں کے بعد بدترین لوڈشیڈنگ کی وجہ سے نکاسی آب میں مشکلات پر کے الیکٹرک پر بھی تنقید کی۔سعید غنی نے کہاکہ کے الیکٹرک والے کراچی کو لوٹ رہے ہیں، برسات کے بعد قومی بحران میں بھی ان کی کارکردگی صفر ہے۔آج اس قومی بحران میں پی پی کے عوامی نمائندوں کے علاوہ کوئی نہیں جو عوام کے درمیان موجود ہو۔

مزید :

صفحہ اول -