کراچی معاشی حب ہے، مسائل حل کرنا ہوں گے، علی زیدی

کراچی معاشی حب ہے، مسائل حل کرنا ہوں گے، علی زیدی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہاہے کہ کراچی معاشی حب ہے، مسائل حل کرنا ہوں گے،سندھ حکومت عوام کی تکالیف کو دیکھتے ہوئے مسائل پر توجہ دے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ سب سے درخواست کروں گا کہ مسائل حل کریں، اندرون سندھ میں مسائل ہیں، بدین، ٹھٹھہ، دادو وہاں بھی بارش کے باعث تباہی ہوئی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی کے تین بڑے نالے بند ہوچکے ہیں، کراچی میں پہلے فیز میں نالوں کی صفائی ہونی چاہئے۔دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاکہ کراچی میں غیر معمولی بارش ہوئی ہے، کراچی کے حالات ہم سب کے سامنے ہیں، کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ذریعے مسائل کا جائزہ لیں گے، کمیٹی میں امین الحق، اسد عمر اور علی زیدی شامل ہوں گے۔گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں پہلے ہی بہت تقسیم ہوچکی ہے، مزید تقسیم سے مسائل بڑھیں گے، کراچی کے مسائل پر توجہ دیں یہ وقت تقسیم کا نہیں ہے۔عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ حکومت کی نئے ضلع سے متعلق حکمت سمجھ نہیں آئی، اختیارات وزیراعلی کے پاس ہی رہیں گے کوئی نہیں لے رہا، مشاورت سے آگے بڑھیں گے تو مسائل بھی حل ہوں گے۔

مزید :

صفحہ اول -