ملتان:متعدد نجی سکولز بدستور اوپن‘ چیکنگ میں دونمبری”سب اچھا کی رپورٹ“ 

ملتان:متعدد نجی سکولز بدستور اوپن‘ چیکنگ میں دونمبری”سب اچھا کی رپورٹ“ 

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) کرونا وبا‘ حکومتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں‘ متعدد پرائیویٹ سکولز بدستور کھلے‘ ملی بھگت ثابت‘ بچوں کی زندگیاں داؤ پر‘اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران کی بجائے قریبی سرکاری سکولز کے ٹیچر ز کے وزٹ‘ کھلے سکولز بند کرا کر تصویریں بنالیں۔بتایا گیا ہے کہ حکومت نے کرونا وائر س کی وبا کے باعث بچوں کی زندگیاں محفوظ کرنے کے لئے تعلیمی ادارے ماہ مارچ میں بند کردئیے جو15ستمبرسے کھولنے کا اعلان کیاجارہاہے اور اس کے (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

لئے سخت ترین ایس او پیز بنائے جا رہے ہیں مگر ملتان اور گردونواح میں بڑی تعداد میں پرائیویٹ سکولز کھل گئے ہیں اور ماسک اور سینیٹائزر کے استعمال کے بغیر ہی طلباو طالبات کو زبردستی بلایا جار ہاہے۔ صبح06:00تا09:00بجے کلاسز لگائی جا رہی ہیں‘ سنگین بے ضابطگیوں کا معاملہ میڈیامیں آنے پر محکمہ تعلیم کے حکام نے نوٹس لیا توگزشتہ صبح سکولز چیک کرنے کے لئے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی بجائے قریبی علاقوں کے سرکاری سکولز کے اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں جنہوں نے طے شدہ پلان کے تحت موقع پر پہنچ کر پہلے کھلے سکولز بند کرائے اور پھر اس کے بعد تصاویر بنا لیں تاکہ یہ ظاہر کیاجاسکے کہ مذکورہ سکولز بند ہیں۔واضح رہے کہ ایجوکیشن افسران کی کرونا وبا کے باعث بند کئے گئے تعلیمی اداروں کو ملی بھگت سے رشوت لے کرکھولنے کی اطلاعات ہیں‘ حکومتی احکامات ”ردی کی ٹوکری کی نذر کردئیے گئے ہیں“۔ عوامی‘ سماجی و تعلیمی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر اور کمشنر ملتان سے صورتحال کا نوٹس لے کر سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -