عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے اقدامات شروع‘ ڈاکٹر اختر ملک 

عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے اقدامات شروع‘ ڈاکٹر اختر ملک 

  

ملتان (نیوز رپورٹر) وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اخترملک نے کہا ہے کہ ہم نے انرجی ایکشن پلان 2023 لانچ کر دیا ہے۔یہ ایک مربوط لائحہ عمل ہے جو محکمے کی افادیت میں اضافہ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک معینہ مدت میں ٹارگٹ حاصل کریں گے،اس پلان کے تحت مقامی ذرائع توانائی سے بجلی کی پیداوار پر کام شروع ہو چکا ہے جب کہ سولر اور پانی کے چھوٹے چھوٹے(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

 منصوبوں پر کام شروع کر دیا ہے،پنجاب نیشنل گرڈ کا قیام بھی پلان کا حصہ ہے۔ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ گھریلو صارفین میں سولر کی ترویج کے لئے آگاہی مہم لانچ کر رہے ہیں،عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کے لئے ہم کام کر رہے ہیں جس کے جلد نتائج عوام کے سامنے آئیں گے۔

اختر ملک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -