کوٹ ادو: ڈکیتی مقدمہ میں مطلوب دو اشتہاری  گرفتار‘ اسلحہ برآمد‘ بغیر لائسنس امام بارگاہ  بنانے‘ مجلس عزا برپا کرنے پر منتظمین کیخلاف  کارروائی شروع‘ 2 مشکوک افراد پر مقدمات

     کوٹ ادو: ڈکیتی مقدمہ میں مطلوب دو اشتہاری  گرفتار‘ اسلحہ برآمد‘ بغیر ...

  

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)غیر قانونی امام بار گاہ بناکر مجالس عزاء کرانے والے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع لعل میر کے میثم علی گورمانی نے بستی پیپل والا (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

میں بغیر لائسنس نئی امام بار گاہ بنائی اور مذکورہ امام بار گاہ میں مجالس عزاء کرائی جہاں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال بھی کیاگیا،15کی کال پر پولیس نے چھاپہ مارکر مجالس عزاء بندکرادی اور منتظمین میثم علی سمیت ممتاز گرمانی،غلام محمد گرمانی کے خلاف مقدمہ نمبر337/20زیر دفعہ پنجاب ساؤنڈ ایکٹ6-2015-188کے تحت مقدمہ درج کرلیا،تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع پتی دایہ چوکھا میں بستی شریف والا میں شارع عام کو لانگ برادری کے غلام یٰسین لانگ،اسلم لانگ،اللہ ڈتہ لانگ،اشرف لانگ،آصف لانگ،بشیر احمد لانگ،عامر لانگ،شریف لانگ،نے 2نامعلوم کے ہمراہ مسمار کردیا،پولیس سنانواں نے طارق جاوید ایڈووکیٹ کی مدعیت میں تمام کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع پتی دایہ چوکھا میں بھانجی ذکیہ بی بی سے پسند کی شادی کرنے پر بلال گشکوری نے لڑکے کے والد فیض احمد گشکوری کو ڈنڈوں سوٹوں سے لہولہان کردیا،جیب سے نقدی 3ہزار چھین کر فرارہوگئے،پولیس سنانواں نے دوران گشت ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری سمیع اللہ بھٹی اور تنویر حسین بھٹی کو گرفتارکرکے ا ن کے قبضہ سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والے 2پسٹل معہ گولیاں برآمد کرلیں جبکہ لڑائی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری غلام عباس کھکھ کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے پسٹل برآمد کرلیا،پولیس چوک سرور شہید نے دوران گشت واردات کی نیت سے گھومنے والے 2افراد ہنگو کے رہائشی ادریس خان بنگش پٹھان اور چک نمبر509ٹی ڈی اے کے انصر شہزاد چانڈیہ کو گرفتارکرکے دونوں سے رائفل اور کلاشنکوف برآمد کرلی۔پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

مقدمات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -