مظفر گڑھ: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن  کے زیر اہتمام شجر کاری مہم شروع

 مظفر گڑھ: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن  کے زیر اہتمام شجر کاری مہم شروع

  

مظفرگڑھ (بیورو رپورٹ‘ تحصیل رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن  کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ عبدالرحمن بودلہ، سینئر سول ججز مدثرسندھو،کیپٹن ریٹائرڈ مظہر (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

گیلانی۔ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن  ملک ارشد حسین بھٹی ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری زبیر خان سہرانی ایڈووکیٹ نے بار روم لان میں پودے لگائے۔صدر ڈسٹرکٹ بار و جنرل سیکرٹری بار نے اعادہ کیا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ میں شجر کاری مہم کو تیز کیا جائے گا اور میسر جگہ پر مزید پودے لگائے جائیں گے اورڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ کو سرسبز و شاداب بنایا جائے گا۔ صدر بار و جنرل سیکرٹری نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ودیگر ججز اور وکلاء کا شجر کاری مہم میں حصہ لینے پر شکریہ ادا کیا۔

مہم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -