حکومت مہنگائی‘ بیروزگاری ختم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ احمد علی دریشک 

حکومت مہنگائی‘ بیروزگاری ختم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ احمد علی دریشک 

  

 را جن پور (نا مہ نگار) چیئر مین لینڈ ریکارڈ اتھا رٹی پنجاب سردار احمد علی خان دریشک نے ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفس راجن پور کا دورہ کیا جہاں پرڈسٹرکٹ زکوٰۃ چیئرمین عبدالرزاق راجہ و دیگر سٹاف نے آفس پہنچنے پر سردار احمد علی خان کا استقبال کیا، اور زکوٰۃ ڈپارٹمنٹ کے حوالے سے در پیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر سردار احمد علی خان نے اعلیٰ افسران سے فوری رابطہ (بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

کیا اور درپیش مسائل کو حل کرنے بارے کہا اور سٹاف کو ریگولیشنز بارے بات چیت ہوئی جس پر سردار احمد علی خان دریشک نے مکمل یقین دہانی کرائی ہے اور کہا کہ عوامی مسا ئل کا حل پی ٹی آئی حکومت کی اولین تر جیحات میں شا مل ہے اور مشکل وقت ختم اب اجتما عی طور پر سب مسائل حل ہوں گے اورتبد یلی لا نے کا وعدہ کر یں گے اور غر یب لو گو ں کو خصو صی ریلیف دیا جا ئے گا اور مہنگا ئی بے رو ز گا ری کو ختم کر نے کیلئے حکومت ٹھو س اقدا ما ت کر رہی ہے اور وز یر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب کی عوام دوست پا لیسیو ں کی بدولت ملک تر قی کی را ہ پر گا مزن ہو چکا ہے اور تما م محکمو ں میں نظام میں مزید ممکن بہتری کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

احمد علی دریشک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -