ذخیرہ اندوزی پر گرینڈ آپریشن‘ ضلع ملتان میں 8 فلور ملز سیل 

ذخیرہ اندوزی پر گرینڈ آپریشن‘ ضلع ملتان میں 8 فلور ملز سیل 

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) ذخیرہ اندوزی میں ملوث فلور ملز کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران ضلع میں 8 فلور ملز کو سیل کردیا گیا ہے اور فلور ملوں میں موجو ہزاروں من گندم ضبط کر لی گئی ہے۔سیل ہونیوالی فلور ملز میں یونائٹڈ فلور ملز،ابرا فلور ملز،گرین فلور ملز قادر پوراں،سندھو (بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

فلور ملز مخدوم رشیداور چوک ناگ شاہ کے قریب واقع الخیر فلور ملز اور سیفل فلور ملز،یوسف فلور ملز موضع لطف پور شجاع آباد شامل ہیں،جب کہ غریب نواز فلور ملز جلال پیروالا بھی سیل کردیا گیا،فلور ملز میں موجود گندم کو ضبط کرکے ذخیرہ محکمہ خوراک کے حوالے کردیا گیا ہے۔تحصیل صدر کے ایریا میں اسسٹنٹ کمشنر شہزاد محبوب کی قیادت میں تشکیل دی گئی ٹیم نے فلور ملز پر چھاپہ مارے جب کہ محکمہ انٹی کریشن،پولیس،سپیشل برانچ،محکمہ خوراک کے افسران اور ڈیفنس فورس بھی ٹیم میں شامل تھی۔ملتان سٹی کے ایریا انڈسٹریل اسٹیٹ میں اے سی سٹی عابدہ فرید جبکہ شجاع آباد اور جلالپور پیروالا میں اسسٹنٹ کمشنرز محمد زبیر اور غلام سرور نے چھاپہ مار ٹیموں کی قیادت کی۔دوسری طرف ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کا کہنا ہے کہ کسی فلور کو ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں کو20 کلوگرام وزن کے آٹے کا تھیلا860 روپے میں فراہم کیا جارہا ہے،اگر کسی شہری کو آٹے کے نرخ کے حوالے سے شکایت ہو تو براہ راست مجھ سے رابطہ کرے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آٹے کی گرانفروشی میں ملوث عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،حکومت گندم کی سسبڈی پر کروڑوں روپے خرج کررہی ہے جب کہ محکمہ خوراک ضلع میں فلور ملز کو روزانہ 100 کلوگرام وزن کی7ہزار بوری گندم کا کوٹہ فراہم کررہا ہے۔

سیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -