ملتان: مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن

 ملتان: مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن

  

 ملتان (وقا ئع نگار) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد حسن رضا خان کی ہدایت پر جوائنٹ ٹاسک ٹیم نے سرچ آپریشن کیا ہے‘ جے ٹی ٹی انسپکٹر رضوان خان کی زیر نگرانی سرچ آپریشن  تھانہ سیتل ماڑی اور تھانہ نیو ملتان کے علاقوں بستی امیر آباد(بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

، بگٹی چوک،سمیجہ آباد، قادر آباد، مکہ ٹاؤن، باغ حسین چوک، محمدی محلہ، پل پھٹیاں والی، سوئی گیس آفس، زیڈ ٹاؤن، 40 فٹی، پیراں غائب، بابو دی چکی، باقر آباد پلی اورچوک قذافی میں کیا گیا۔جبکہ امام بارگاہ قیصر آباد، مہدیہ کمپلیکس اور روٹ جلوس جندو مائی کے گردو نواح اور جلوس روٹس پر کیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران 01 غیر قانونی پٹرول ایجنسی کو قابو کیا گیا۔  سرچ آپریشن کے دوران 01 ملزم کو گرفتار کیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران 92 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔

آپریشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -