جوڈیشل ایکشن منظور‘ نائب تحصیلدار  قانونگو‘ پٹواری گرفتار‘ تحقیقات شروع 

   جوڈیشل ایکشن منظور‘ نائب تحصیلدار  قانونگو‘ پٹواری گرفتار‘ تحقیقات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی) ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن حافظ احمد طارق کی ہدایت پر ریجن میں کارروائیاں جاری ہیں. لیہ سے سرکل آفیسر اظہر حسین نے جوڈیشل ایکشن منظور ہونے پر نائب تحصیلدار غلام باقر، (بقیہ نمبر49صفحہ6پر)
قانونگو عابد حسین اور پٹواری سعید احمد کو گرفتار کرلیا. ڈیرہ غازیخان سے سرکل آفیسر محمد ارشد نے کرایہ کی مد میں 140820ریکور کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے. سرکل آفیسر ملک عبدالمجید نے موضع درخواست جمال میں 23963940مالیت کا 197کنال بارہ مرلے سرکاری رقبہ واگزار کرا کے محکمہ مال کے حوالے کر دیا. راجن پور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالشکور نے پٹرول پمپس پر پیمانے چیک کیے. طارق پٹرولیم سروس، شیر خان اور سرحد پٹرولیم سروس کے خلاف ایس جے ایم راجنپور سے بھی کارروائی کرائی. ضلع مظفرگڑھ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیصل ندیم نے کارروائی کرتے ہوئے دو منی پٹرول پمپس کے مالکان شبیر احمد اور عبدالغفار کے خلاف تھانہ قریشی میں مقدمہ کے اندراج کیلئے استغاثہ جمع کرایا. انٹی کرپشن عدالت نے گزشتہ روز چالیس کیسز کی سماعت کی۔
گرفتار