جنوبی پنجاب:سوئیٹس اینڈ بیکرز کیچپ یونٹ سمیت 37فوڈ پوائنٹس سیل 

   جنوبی پنجاب:سوئیٹس اینڈ بیکرز کیچپ یونٹ سمیت 37فوڈ پوائنٹس سیل 

  

 ملتان (سٹاف رپورٹرپنجاب فوڈاتھارٹی کی جعلساز، ملاوٹ مافیاکیخلاف کریک ڈاؤن، کریانہ سٹورز،سوئیٹس اینڈ بیکرز،کیچپ یونٹ سمیت 37 فوڈ پوائنٹس سیل،610کلوسرخ مرچیں، 1359 ساشے گٹکا،1200کلو آٹے (بقیہ نمبر50صفحہ7پر)

کے تھیلے، 760کلو مضرصحت کیچپ، 600کلو مکئی کے تھیلے، 400کلو تیار شدہ مصنوعات برآمد،670لیٹرملاوٹی دودھ،212 لیٹر سوڈا واٹر، 92کلو مضر صحت خوراک، 52کلو ناقابل سراغ مصالحے تلف،ناقص صفائی پر 57 فوڈپوائنٹس کو 302,500ہزار روپے کے جرمانے عائد،376فوڈیونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کردئیے۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کارروائیاں کرتے ہوئے ملتان میں آلودہ مشینری سے خورا ک تیار کرنے،کھلے آئل کا استعمال کرنے پر ملک برادرزسنیکس یونٹ،رحیم یار خان میں عبید فوڈزسنکس یونٹ،مٹھائی میں ناقابل سراغ رنگ کا استعمال کرنے پر ساجدمقبول بیکرز،لودھراں میں لائسنس فیس ادا نہ کرنے پرندیم وسیم کنفیکشنری یونٹ،پروڈکشن ایریا میں خوراک پرمردہ حشرات پائے جانے پرپیراڈائز سوئیٹس،وہاڑی میں مرچوں میں ملاوٹ کرنے پر دینار فوڈز،کیچپ کی تیاری میں کھلے رنگ، کیمیکلز کا استعمال کرنے پر وش فوڈز کیچپ یونٹ، مظفر گڑھ میں مس برانڈنگ کرنے پر ملک دوستی فوڈزسالٹ گرائنڈنگ یونٹ، رحیم یارخان میں خوراک کو ڈھانپ کر نہ رکھنے،کم چکنائی والے دودھ کا استعمال کرنے، مٹھائی پر حشرات پائے جانے،پراسیسنگ ایریامیں واش روم پائے جانے پررشید بیکرز،رحمانی سوئیٹس اینڈ بیکرز،بہاولپور میں 786سوئیٹس اینڈ بیکرز کو سربمہر کیاگیا۔اسی طرح ملتان میں مہر طارق کریانہ،ڈی جی خان میں عمرفاروق کریانہ، مظفر گڑھ میں دلاور کریانہ سٹور، اخلاق کریانہ، بسم اللہ کریانہ، تنویر کریانہ،لیہ میں شاہد کریانہ، بہاولپور میں اسلم کریانہ، رحیم یار خان میں ابوبکرامین کریانہ اور رضوان برادرز کریانہ سٹور کو گزشتہ دی گئی ہدایات پر عمل نہ  کرنے،لائسنس فیس ادا نہ کرنے،ایکسپائرڈ اشیاء فروخت کرنے اور صفائی کی ابترصورتحال پر کریانہ سٹورز کو سیل کیا گیا۔ مزیدملتان میں بھٹی سوڈا واٹر،لودھراں میں نیو المدینہ سوڈا واٹر،مظفرگڑھ میں فرمان آئس فیکٹری،اقبال آئس فیکٹری کو مس برانڈنگ کرنے،کیمیکل ڈرم کا استعمال کرنے،واٹر ٹیسٹنگ رپورٹ نہ ہونے، ایکسپائرڈ فلیورز کا استعمال کرنے اور برف کے بلاکس میں مردہ حشرات پائے جانے پرسوڈا واٹر،آئس فیکٹریز کو سربمہر کیا گیا۔خانیوال میں سیف اللہ پان شاپ، لودھراں میں مشترکہ بلوچستان ڈرائی فروٹ اینڈ کولڈڈرنک کارنر،راجن پور میں بسم اللہ ڈرنک کارنر،عطاء ڈرنک کارنر کو گٹکا فروخت کرنے،لائسنس فیس ادا نہ کرنے،ایکسپائرڈ اشیاء  فروخت کرنے  پر ڈرنک کارنرز کوسیل کیاگیا۔ راجن پور میں سبحان اللہ ہوٹل، بہاولنگر میں البیک ریسٹورنٹ، شاہزیب فالودہ آئسکریم کو لائسنس فیس ادا نہ کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سیل کیاگیا۔ مزید براں ملتان میں 25، ساہیوال میں 10، بہاولپورمیں 17 اور ڈی جی خان میں 05فوڈ یونٹس کو 302,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

سیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -