رورل ہیلتھ سنٹر کالا میں تعینات ایل ایچ  وی کا مریضوں‘ لواحقین سے ناروا سلوک

 رورل ہیلتھ سنٹر کالا میں تعینات ایل ایچ  وی کا مریضوں‘ لواحقین سے ناروا ...

  

 قصبہ کالا(نمائندہ پاکستان) رورل ہیلتھ سنٹر کالا میں تعینات ایل ایچ وی نے ڈیلیوری کیلئے آنے والی خواتین سے بدسلوکی کو معمول بنا لیا ہے اور زوجہ ایوب کی ڈیلیوری کے(بقیہ نمبر52صفحہ7پر)

 بعد اسکی ساس  70سالہ عمررسیدہ خاتون زوجہ شاہرو خان سے سر کا دوپٹہ اترواکر خون آلود فرش صاف کروایا گیا۔ اور ایک ہزار روپے نذرانہ وصول کر کے بچہ زچہ کے حوالے کیا گیا میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا ڈیلیوری کی غرض سے اپنی نند کے ساتھ ساڑھے تین بجے شام رورل ہیلتھ سنٹر کالا گئی ڈیوٹی پر موجود ایل ایچ وی وحیدہ نسرین  نے ڈیلیوری کے بعد 70سالہ عمررسیدہ خاتون کو کہا کہ آپ کی نند کی ڈیلیوری کی وجہ سے سارا فرش خون آلود ہوچکا ہے لھذا آپ اسے صاف کریں خاتون نے صفائی کیلئے ٹاکی(کپڑے کا ٹکڑا)مانگا تو انہوں کہا اپنے سر کا دوپٹہ اتار کر فرش صاف کرو بزرگ خاتون نے سر کا دوپٹہ اتار کر خون آلود فرش کوصاف کیا پھر صرف سے تین بار اس نے اپنے سرکے ڈوپٹہ سے خون آلود فرش کو صاف کیا اور زچہ کو چھٹی دینے کیلیے 1000روپے مٹھائی کا تقاضا کیا بزرگ خاتون کے مطابق میرے بیٹے کے پاس صرف 200روپے تھے جو انہوں نے نہیں لئے میرے بیٹے نے گھر آکر ہمسائیوں سے 800سو قرض لیکر ایل ایچ وی وحیدہ نسرین  کو مٹھائی دی۔تو تب انہوں نے بچہ زچہ حوالے کر کے چھٹی دی۔ بزرگ خاتون کے بقول دوسرے دن میں نے ہسپتال جاکر ایس۔ایم او ڈاکٹر سلیم عارف کو شکایت کی تو انہوں نے مجھے ڈانٹ کر کہا کوئی بات نہیں اگر فرش صاف کرایا تو کون سی قیامت ٹوٹ پڑی اور ہزار روپے مٹھائی کے جواب میں انہوں کہا اگر آپ کا کیس ڈی جی خان ہوتا 15000روپے خرچ آتا اگر یہ ملتان ہوتا ڈیڑھ لاکھ خرچ ہوجاتے 1000میں ڈیلیوری مہنگی ہے کیا۔ واضع رہے کہ 15یوم قبل بھی مزکورہ ایل ایچ وی وحیدہ نسرین  نے ایک خاتون سے ہاتھ دھلائی کے نام پر دو ہزار روپے رقم بٹور لی تھی۔جب اس صورت حال کا سی ای او ہیلتھ ڈیرہ کو پتہ چلا تب جاکر ایل ایچ وی نے رقم اور بازار سے خریدی گئی دوائیاں مریضوں کو واپس کر دی تھیں غیر مہذبانہ رویہ پر زوجہ شاہرو خان اپنے شوہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے  حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔اس موقع پر سماجی شخص?ات  کسان بورڈ  کے تحصیل خالد محمود گورچانی۔ اللہ ڈیویا۔محمد شفیق۔جاوید اقبال۔ نزرحسین۔ ودیگر نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سی ای او ہیلتھ۔ ڈاکٹر خلیل احمد سکھانی  مشیر صحت پنجاب  حنیف خان پتافی۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے انکا مزید کہنا تھا رورل ہیلتھ سنٹر  کالا میں صفائی عملہ تعینات ہونے کے باوجود مریضہ کے ساتھ آنے والی خواتین سے یہ سب کچھ کس لئے کرایا جاتا ہے۔۔حکام نے نوٹس نہ لیا تو ہسپتال کے سامنے شدید احتجاج کریں گے۔

ناروا سلوک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -