غیر قانونی اثاثے‘ سابق وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری کیخلاف شکنجہ تیار 

غیر قانونی اثاثے‘ سابق وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری کیخلاف شکنجہ تیار 

  

 ملتان (وقا ئع نگار) نیب ملتان بیورو نے سابق صوبائی وزیر خوارک پنجاب سمیع اللہ چوہدری کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کے الزام پر انکوائری شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق نیب ملتان نے  ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے سابق صوبائی وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔جس میں انکی فیملی کے 20 افراد شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر بہاولپور کی جانب سے اثاثہ جات کی(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

تفصیلات موصول ہونے کے بعد مزید انکوائری میں پیش رفت بڑھائی جائے گی۔بتایا جارہا ہے سمیع اللہ چوہدری کا تعلق پاکستان تحریک انصاف جماعت  سے ہے۔واضح رہے گندم اور شوگر سکینڈل کے بعد سابق صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے اپنی وزارت سے استعفی دیا تھا۔

شکنجہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -