نواز شریف وطن واپس آکر حکومت کیلئے زیادہ خطرناک‘ حافظ حسین احمد
ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان و سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی چھوٹی جماعتوں کے اتحاد کا فیصلہ اپوزیشن کی بڑی جماعتوں کی لیت و لعل کا منطقی نتیجہ ہے اب امید کی جاسکتی ہے کہ بڑی جماعتیں بھی دیکھا دیکھی سنجیدگی کا مظاہرہ کریں گی بصورت دیگر اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے ایک نئے فیصلے کی ضرورت درپیش ہوگی،شاہد خاقان عباسی سچے اور کھرے آدمی ہیں انہوں نے نہ صرف اس صورتحال کا اعتراف (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
کیا بلکہ پارٹی میں بھی ان کا طرز عمل مثبت رہا ہے،مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف کو اب ملک واپس آجانا چاہئے کیوں کہ حکومت کے لیے لندن میں بیٹھا نواز شریف پاکستان آکر زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی خان کے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جے یو آئی کے ترجمان حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ مصلحتوں اور مصالحت کے بھنور میں پھنس کر کبھی بھی اپوزیشن اپنے اہداف حاصل نہیں کرسکے گی، انہوں نے کہا کہ اس ملک کی خصوصیت یہ ہے کہ اقتدار کسی کے پاس ہوتا ہے اور اختیار کسی اور کے پاس ہوتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ آج عمران خان اور ان کے وزراء نواز شریف کے بیرون ملک بھیجے جانے کے بارے میں جعلسازی کا الزام لگا کر یہ بھول جاتے ہیں کہ اس میں خود ان کا کتنا حصہ تھا اگر ان کی باتوں میں صداقت ہے تو ضامن شہباز شریف تو پاکستان میں ہے ڈاکٹر عدنان بھی واپس آچکے ہے پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد اور سب سے بڑ ھ کر شوکت خانم کے وہ تمام ڈاکٹرز موجود ہیں وزراء ہوائی بیان داغنے کے بجائے عملی قدم کیوں نہیں اٹھا سکتے اس لیے کہ وہ بہتر سمجھتے ہیں کہ نواز شریف کو باہر بھیجنے والے عمران خان کو لانے والے بھی ہیں۔
حافظ حسین احمد