وزیراعلیٰ سے اراکین اسمبلی کی ملاقاتیں‘ ترقیاتی پراجیکٹس پر تبادلہ خیال 

    وزیراعلیٰ سے اراکین اسمبلی کی ملاقاتیں‘ ترقیاتی پراجیکٹس پر تبادلہ ...

  

 خان گڑھ (نامہ نگار) مظفرگڑھ سے ممبر صوبائی اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری سردار عون حمید ڈوگر نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی جس میں کرونا وباء (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

 کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہونے والے  ان کے حلقہ کے ترقیاتی کاموں کے بارے بات چیت ہوئی اس موقع پر  سردار عون حمید ڈوگر نے مزید ترقیاتی کاموں کی تفصیل بھی وزیراعلی کو پیش کی جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پی پی 276 کے تمام ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدائت جاری کی۔ سردار عون حمید ڈوگر نے کہا ہے کہ پی پی 276 کے عوام کیلئے بنیادی سہولیات ہماری اولین ترجیح ہے۔

ملاقات

میلسی(تحصیل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے جنوبی پنجاب کو علیحدہ شناخت دینے کیلئے عملی اقدامات کر کے عوام (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

سے کیئے جانیوالا وعدہ پورا کیا ہے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ خطہ کے عوام کے مسائل کے حل کو یقینی بنائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی سے اپنے آفس سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی اور وزراء عوام سے قریبی رابطہ رکھیں اور ان کے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے اس موقع پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمدجہانزیب خان کھچی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ضلع وہاڑی کی مجموعی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا اور انہیں دورہ ضلع وہاڑی کی دعوت دی جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عشرہ محرم الحرام کے فوری بعد میلسی کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ملاقات کے بعد صوبائی وزیر محمد جہانزیب خان کھچی نے صحافیوں کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے دورہ میلسی کے دوران میلسی کی تعمیر و ترقی کیلئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے جس میں انشاء اللہ میگا پراجیکٹس بھی شامل ہوں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -