یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز: 636 سٹوڈنٹس کیلئے وظائف کی منظوری 

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز: 636 سٹوڈنٹس کیلئے وظائف کی منظوری 

  

ملتان (وقا ئع نگار))احساس پروگرام کے تحت یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے 636 طلبہ کیلئے 5 کروڑ 14 لاکھ روپے کے وظائف کی منظوری دیدی گئی ہے۔ سکالرشپس یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز(یو ایچ ایس)کے الحاق شدہ 19 کالجوں کے غریب طلبہ و طالبات (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

میں تقسیم کیے جائیں گے۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے وظائف کی پہلی قسط کی مد میں 5 کروڑ 14 لاکھ روپے جاری کر دیے ہیں۔یہ وظائف چار اور پانچ سالہ انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرامز میں داخل نادار طلبہ میں تقسیم کیے جائیں گے۔سکالرشپ کی مد میں طلبہ کو سو فیصد ٹیوشن فیس کے علاوہ ماہانہ اخراجات کیلئے بھی رقم فراہم کی جائیگی۔ان وظائف میں سے 50 فیصد سکالرشپ لڑکیوں اور دو فیصد سپیشل طلبہ کیلئے مخصوص کیے گئے ہیں۔یو ایچ ایس کے جن 636 امیدواروں کو سکالرشپ دیے جائیں گے۔ان میں علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کے 34،امیر الدین میڈیکل کالج لاہور کے 21 طلبہ،آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالج مظفر آباد کے 24،چودھری پرویز الہی  انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان کے دو، ڈیرہ غازی خان میڈیکل کالج کے 48،ڈی مونٹ مورنسی کالج آف ڈنٹسٹری لاہور کے 8،گوجرانوالہ میڈیکل کالج کے 44،خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کے 29،نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈنٹسٹری ملتان کے 22،قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کے 126،ساہیوال میڈیکل کالج کے 59،سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور کے 41،شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کے 94،سکول آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز لاہور کے 49،پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کے 9،شیخ خلیفہ بن زید النہیان میڈیکل کالج لاہور کے 13،پونچھ میڈیکل کالج راولاکوٹ کے 6،شیخا فاطمہ انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ لاہور کے 3 طلبہ اور  محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل کالج میرپور آزاد جموں و کشمیر کا ایک طالب علم شامل ہے۔وظائف کی رقم رواں ہفتے متعلقہ کالجوں کو بھیج دی جائے گی۔جبکہ منتخب ہونے والے طلبہ اپنے اپنے کالجز سے وظائف کی رقم حاصل کرسکتے ہیں۔اس حوالیسے وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ میرٹ پر طلبہ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ کورس کے اختتام تک ان طلبہ کو  وظائف دیے جائیں گے۔

منظوری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -