ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار‘ 3 ملزم گرفتار‘ مختلف ممالک کی کرنسی برآمد 

ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار‘ 3 ملزم گرفتار‘ مختلف ممالک کی کرنسی برآمد 

  

ملتان (وقا ئع نگار)  ایف آئی اے حکام نے ہنڈی کا غیر قانونی طریقے سے کاروبار کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرکے مختلف ممالک کی کرنسی سمیت 26لاکھ روپے برآمد کرلئے،جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیل کے مطابق ایف آئی اے کو اطلاع ملی کہ یارو کھوسہ روڑ چوک چرہٹہ ڈیرہ غازی خان کچھ لوگ غیر قانونی طریقے سے ہنڈی کے کاروبار میں مصروف ہے جس پر ایف آئی اے نے انسپکٹر یاسر محمود کے سربراہی میں (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

ریڈنگ ٹیم تشکیل دیکر بسمہ اللہ گولگپے کی دوکان کے اوپر دفتر میں چھاپہ مارکر ملزم قادر بخش، محمد اشفاق اور ریاض احمد کو گرفتار کرکے موقع سے غیر ملکی کرنسی سمیت نقدی26لاکھ روپے برآمد کرلئے گئے، ملزمان سادہ لوح افراد کو اپنے چنگل میں پھنساکر غیر قانونی طریقے سے ان کی رقم بذریعہ ہنڈی کے ذریعے سروس مہیا کرتے تھے،ملزمان نے غیر قانونی ایکسچیج کی بدولت میں غیر ملک یو اے ای، امان، مسقط، شارجہ وغیرہ میں ہنڈی کے کاروبار میں مصروف عمل تھے جن کے موبائل سے بھی ہنڈی ڈیٹا موجود پایا گیا ہے، ملزم ریاض نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ میں بطور کارکن کام کرتا ہو جبکہ اس ہنڈی کے کاروبار کے مالک میرا حقیقی بھائی ہے جو اس وقت عرب امارات میں مقیم ہیاور ہنڈی کی رقم بلاک گیارہ ڈی جی خان کے مالک ملک شہزاد سے وصول کرتے ہیں،ایف آئی اے،سی بی سی میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

برآمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -