طاغوتی قوتیں اسلام کیخلاف سرگرم‘ امت مسلمہ کو اب متحد ہونا پڑیگا‘ خاور علی شاہ 

  طاغوتی قوتیں اسلام کیخلاف سرگرم‘ امت مسلمہ کو اب متحد ہونا پڑیگا‘ خاور ...

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو طاغوتی قوتوں کا قلع قمع کرنے کے لئے حسینیت ؑ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ نے کربلا میں اپنے رفقائے کار کے ساتھ مل کر دین اسلام کی بقاء کے لئے جو قربانیاں دیں آج بھی اسی جذبے کی ضرورت ہے کیونکہ اسلام دشمن عناصر جس طرح دین اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں پوری امت مسلمہ کو صیہونی (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

طاقتوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا ہو گا اور اسوہ شبیری پر عمل کرنا ہو گا چیئرمین اوور سیز پاکستانیز کمیشن پنجاب سید شعیب اکمل ہاشمی نے کہا کہ شہدائے کربلا کا درس اتحاد انسانیت و اتحاد بین المسلمین تھا شہدائے کربلا نے دین اسلام کی بقا ء کے لئے یذیدی قوتوں کا ڈٹ کر اس انداز میں مقابلہ کیا اور قربانیاں پیش کیں جنہیں تاقیامت یاد رکھا جائے گا ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب الحاج شفقت حسنین بھٹہ نے کہا کہ ملتان اولیاء اللہ کی دھرتی ہے اور اس خطہ سے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں اتحاد، اخوت، امن اور بھائی چارے کا پیغام جاتا ہے تمام مکاتب فکر کو ماہ محرم الحرام میں ہمیشہ کی طرح اتحاد بین المسلمین کا کردار ادا کرتے ہوئے اسلام دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانا چاہیئے مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے سینئر رہنما عثمان خان بابر نے کہاکہ حسینیت ؑ کا پرچم اٹھا کر آج ہمیں اسی جذبے کے ساتھ بیت المقد س، کشمیر، فلسطین کی آزادی سمیت دیگر مظلوم طبقات کی آزادی کے لئے آگے بڑھنا ہو گاچاہے ہماری جان ہی کیوں نہ چلی جائے جس طرح حضرت حر ؑ نے یذیدی قوتوں کو دھتکار کر حق کا ساتھ دیا امت مسلمہ کو بھی متحد ہو کر باطل قوتوں کے خلاف بر سرپیکار ہونا چاہیئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جرنلسٹ رائٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان اور شمع بناسپتی اینڈ جنرل گھی ملز کے زیراہتمام آل پارٹیز بعنوان حسین ؑ سب کا کے سلسلے میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں کیا کانفرنس سے شیخ فیصل کریم،زاہد بلال قریشی،راؤ عارف رضوی، سید طالب حسین پرواز، نیازگل ناصر،نعیم اقبال نعیم، علیم خان، عامر محمود نقشبندی،ایم سلیم راجہ، عابد ہ بخاری، صباء فیصل،ملک عمران یوسف،صباء فیصل، محبوب ملک، ایم سلیم درباری، محمد عاصم بھٹی، الحاج اشرف قریشی، ملک اللہ بخش بھٹہ، عباس ملک، قاری ہدایت اللہ، ملک اعجاز حسین آرائیں، سید علی اصغر رضوی، ملک اسلم ڈوگر، محمد عارف شہزاد، اعجاز محمد، ملک محمد شعیب، ملک محمد سہیل ودیگر نے خطاب جبکہ تلاوت پاک کی سعادت قاری محمد امجد بھٹی جبکہ ملک عمران یوسف، عباس ملک، ایاز علی شیخ، قیصر بھٹی نے شہدائے کربلا کی یاد میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

خاور علی شاہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -