مغوی کی بازیابی‘ مظفر آباد پولیس کو 14 ستمبر تک مہلت 

  مغوی کی بازیابی‘ مظفر آباد پولیس کو 14 ستمبر تک مہلت 

  

ملتان (خصو صی رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے مغوی شخص کی بازیابی سے متعلق درخواست پر پولیس کو مہلت دیتے ہوئے 14 ستمبر کو مغوی کی بازیابی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں سیدہ حبیبہ نے کونسل سید مزمل حسن بخاری کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے بھائی مرید کاظم کے نام ایک سو پچیس کنال اراضی ہے اسے غلام مہدی وغیرہ نے مبینہ طور پر اغواء کر کے قتل کردیا ہے اور نعش بھی گڑھے میں دفنا (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

دی ہے اب پولیس جان بوجھ کر ملزم کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔ گزشتہ سماعت کے دوران عدالت عالیہ نے سی پی او کو مغوی کی بازیابی کا حکم دیا تھا جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ مغوی کے اغواء کا مقدمہ تھانہ مظفرآباد میں درج ہے اسے بازیاب کرالیا جائے گا تاہم گزشتہ روز سماعت میں بھی مغوی کو بازیاب نہ کرایا جاسکا اور مزید مہلت طلب کی گئی۔ یاد رہے کہ ہائی کورٹ ملتان بنچ میں گزشتہ روز ہونے والی سماعت میں مظفر آباد پولیس عدالت کو جواب دینے میں ناکام رہی جس پر معزز عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو 14 ستمبر تک ہر صورت مغوی کی بازیابی کا حکم دیا اور پولیس حکام کو معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مہلت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -