سنگدل باپ نے معصوم بیٹے کو جوہڑ میں پھینک کر مار ڈالا 

سنگدل باپ نے معصوم بیٹے کو جوہڑ میں پھینک کر مار ڈالا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 گگو منڈی(نامہ نگار)سنگدل باپ نے چھ ماہ کے بچے کو پانی کے جوہڑ میں پھینک کر قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق چک نمبر9.W Bکے رہائشی محمد صفدر ولد احمد دین کی شادی نواحی گاؤں 102۔ای بی کی رہائشی ریحانہ بی بی سے ہوئی تھی ان دنوں ریحانہ بی بی اپنے خاوند کے ساتھ ناراض ہو کر اپنے میکے آ ئی ہوئی تھی گزشتہ روز ملزم محمد صفدر اپنے سسرال آیا جہاں اس کی اپنی بیوی کے ساتھ تلخ کلامی ہو گئی اور اس نے طیش میں آ کر اپنے چھ ماہ کے بیٹے کو گھر کے سامنے(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)
 پانی کے جوہڑ میں پھینک دیا جس سے بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کر دی ہے۔
مار ڈالا