مدرسے کا طالب علم قتل‘ حادثات میں دو ہلاکتیں‘ لاوارث لاش برآمد
صادق آباد + حاصل پور + ہارون آباد + شاہ جمال (نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگار‘ نمائندہ پاکستان) صاد ق آباد(نمائندہ خصوصی)اولڈ صادق آباد کے مدرسہ میں طالب علم نے 19سالہ ساتھی کو ٹوکہ کے وار کر کے قتل کردیا، گزشتہ روز اولڈ صادق آباد میں واقع دینی مدرسہ میں قتل کی لرزا خیز واردات پیش آئی ہے طالب علم۔نے اپنے ساتھی طالب علم کو سوتے ہوئے تیز دھارٹوکہ سے قتل (بقیہ نمبر31صفحہ6پر)
کردیاریسکیو ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت 19سالہ محمد راشد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ترجمان پولیس کے مطابق قتل پیشہ ورانہ رقابت کی بنا پر کیا گیا ہے جس پر ملزم کامران کو رنج تھا کہ مقتول کو امامت اور دیگر امور پر برتری حاصل تھی جس کی وجہ سے اکثر ان میں نوک جھوک رہتی تھی اسی بناپر کامران نے راشد کو ٹوکہ کے وار کرکے موت کے گھات اتار دیا تھانہ سٹی پولیس نے مدرسہ پہنچ کر قانونی کاروائی کی اور قاتل کی فرار کی کوشش کوناکام بنا تے ہوئے آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ رحمان ٹاون حاصل پور میں نامعلوم شخص کی لاش برآمد کرلی گئی جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے یاد رہے کہ تحصیل حاصل پور میں ایک ماہ کے دوران یہ تیسری لا وارث لاش ملی ہے جس سے علاقہ کے لوگوں میں سخت اضطراب پایا جا رہا ہے۔ ہارون آباد کے نواحی گاؤں 22تھری آر کا رہائشی محمد راشد (ٹائر شاپ والے) موٹر سائیکل پر اپنے بیٹے اور شاگرد کے ہمراہ اپنے گھر گاؤں جا رہا تھا کہ نواحی گاؤں 54فورآر کے قریب اچانک ایک کتا موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں محمد راشد اپنے بیٹے اور شاگرد سمیت زمین پر گر گئے اور تینوں شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال ہارون آباد منتقل کیا گیا، جہاں پر موجود ڈاکٹروں نے محمد راشد کو تشویشناک حالت کے پیش نظر وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور ریفر کردیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جا ملے، بعد ازاں متوفی کا نماز جنازہ آبائی گاؤں 22تھری آر میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جبکہ شنوائی سید کا رہائشی نو جوان فیاض حسین سید اپنے والد ریاض حسین سید کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار جا رہے تھے کہ اچانک بیل ریڑھی سامنے آنے سے وہ تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل پر قابو نہ رکھ سکے اور بیل ریڑھی سے ٹکرا گئے جس سے ریاض حسین موقع پر جاں بحق ہو گیا پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔
حادثات