نیو ملتان: ملزم لے جانیوالی پولیس پارٹی پر حملہ‘ دو افراد زخمی 

  نیو ملتان: ملزم لے جانیوالی پولیس پارٹی پر حملہ‘ دو افراد زخمی 

  

ملتان (وقا ئع نگار) تھانہ نیوملتان کے علاقے زیر حراست ملزمان کو لے جانے والی پولیس پارٹی پر حملہ،دو زخمی افراد کو نشتر ہسپتال لایا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق نیوملتان تھانہ میں درج مقدمہ 680/20میں نامزد ملزمان نذر محمد اور فرحان کو سرکاری ڈالہ میں سوار کرکے مال مقدمہ کی برآمد گی کے لئے بوعہ پور جارہے تھے کہ گرفتار ملزمان کے ساتھیوں نے چھڑوانے کی غرض سے پولیس پارٹی پر دھاوا بول دیا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے نتیجے (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

میں زیر حراست ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے جہنیں ریسکیو1122کی مدد سے طبی امداد کے لئے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا،متعلقہ پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ علاقہ کی ناکہ بندی کرنے کے بعد فائرنگ کرکے نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی ہے۔

حملہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -