مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی ؒ  تاریخ کے آئینے میں 

مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی ؒ  تاریخ کے آئینے میں 

  

                                                

25 ستمبر 1903 ء کو حیدر آباد دکن کے شہر اورنگ آباد میں پیدا ہوئے۔

1906 تا 1913 ء ابتدائی تعلیم کے مراحل سے گزرے۔

1918 ء میں صرف پندرہ سال کی عمر میں صحافت کا آغاز ”اخبار مدینہ“ سے کیا۔ 

1920 ء میں مولانا مودودیؒ کے سر سے والد کا سایہ اٹھ گیا۔

1925 ء میں ”الجمعیۃ“ دہلی کی ادارت سنبھال لی جو چار سال تک جاری رہی۔ 

1932 ء میں حیدر آباد دکن سے ماہنامہ ”ترجمان القرآن“  کا اجرا کیا۔ 

26 /اگست 1941 ء کو لاہور میں جماعت اسلامی کی بنیاد رکھی۔

11  مئی 1953 ء کو فوجی عدالت نے مولانا مودودی ؒ کو سزائے موت سنا دی۔ 

 1957 ء میں ماچھی گوٹھ میں جماعت اسلامی کا چوتھا کل پاکستان اجتماع ہوا۔

1963 ء میں لاہور میں مولانا سید مودودی ؒ پر قاتلانہ حملہ ہوا۔

1967 ء میں بحالی جمہوریت کے لیے دوسری جماعتوں سے مل کر تحریک جمہوریت پاکستان (پی ڈی ایم) کی تشکیل کی۔

1970 ء میں مولانا مودودیؒ کے اعلان پر بے مثال یوم شوکت اسلام منایا گیا۔

1973 ء میں 31 سال تک تحریک کی رہنمائی کرنے کے بعد مسلسل علالت کی وجہ سے جماعت اسلامی کی امارت سے معذرت کر لی۔

1979 ء میں علاج کی غرض سے مولانا مودودی ؒ امریکہ گئے۔ 22 ستمبر 1979 ء کو بفیلو ہسپتال امریکہ میں انتقال فرما گئے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -