وہوا: شرپسندوں کی دھمکیاں‘ رینجرز ایلیٹ فورس دستوں کا علاقے میں گشت شروع

       وہوا: شرپسندوں کی دھمکیاں‘ رینجرز ایلیٹ فورس دستوں کا علاقے میں گشت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہوا(نمائندہ پاکستان)ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازی خان کو تھانہ وہوا کی حدود میں محرم الحرام کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے دہشت گردی کی دھمکیاں ملنے کے بعد امن و امان برقرار رکھنے کے پیش نظر رینجرز اور (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)
ایلیٹ فورس کے تازہ دم دستے وہوا پہنچ گئے ہیں جنہوں نے وہوا شہر اور نواحی قصبات میں گشت شروع کردیا ہے تین روز قبل ڈی پی او ڈیرہ غازی خان نے تھانہ وہوا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پولیس کو تھانہ وہوا کی حدود میں محرم الحرام کے ایام میں ناخوشگوار واقعات کے حوالہ سے دھمکیاں مل رہی ہیں جس کے بعد یہاں رینجرز کے دستے طلب کیے گئے جبکہ ایلیٹ فورس اور پولیس کی اضافی نفری وہوا پہنچ گئی ہے جو دس محرم الحرام تک یہاں اپنے فرائض سر انجام دیں گے
گشت