6محرم الحرام: ملتان میں 160 مجالس 55 جلوس سکیورٹی سخت کرنے کا حکم
ملتان (وقا ئع نگار) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد حسن رضا خان کی ہدایت پر 6 محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں 6 محرم الحرام کے دوران کل 160 مجالس منعقد کی جائیں گی جن میں 36 مجالس اے کیٹیگری کی ہیں جبکہ 55 جلوس نکالے جائیں (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)
گے جن میں سے 12 اے کیٹیگری کے ہیں۔ جہاں فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کی طرف سے 1591 پولیس افسران اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے جبکہ 966 رضاکار اور 1632 وولنٹیئرز بھی پولیس کی معاونت کریں گے سی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا جہاں تمام اہم مجالس اور جلوس کی سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی کورونا وائرس کے پیش نظر حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا
حکم