حکومت امپورٹرز‘ ایکسپورٹرز کے مسائل حل کرے‘ جلال الدین رومی 

حکومت امپورٹرز‘ ایکسپورٹرز کے مسائل حل کرے‘ جلال الدین رومی 

  

 ملتان (نیوز رپورٹر) حکومت جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کے مسائل کے لیے فوری اقدامات کرے تاکہ یہاں کے کاروباری طبقے کو کورونا کے بعد بھر پور انداز میں کام شروع کر کے ایک مرتبہ پھر حکومت کو ٹیکس دے کر ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کا موقع مل سکے ان خیالات کا اظہار سابق نگراں  صوبائی وزیر صنعت و سابق صدر چیمبرز آف کامرس(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

 اینڈ انڈسٹری ملتان و ڈیرہ غازی خان اور چیرمین ڈرائی پورٹ ٹرسٹ ملتان خواجہ جلال الدین رومی نے ایک ظہرانے  میں کیا جسمیں ،ڈاکٹر فرید اقبال چیف کلکٹر کسٹمز پنجاب،صائمہ آفتاب کلکٹر کسٹم آپرئزمنٹ فیصل آباد ملتان، شعیب عادل ڈی ایس ریلوے ملتان  کے علاوہ نبیلہ فرحان آڑ ٹی او ملتان نے بھی شرکت کی خواجہ جلال الدین رومی نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کی خواھش ھے کہ مظفر گڑھ ریلوے اسٹیشن کو ڈرائی پورٹ کا درجہ دے کر سہولیات فراھم کی جائیں تاکہ ایکسپورٹرز اور امپورٹرز کو کراچی نہ جانا پڑے، انھوں نے کہا کہ یہ منصوبہ تقریبا20 کروڑ میں مکمل ہو گا جس سے درآمد و برآمد کنندگان کو ایک چھت تلے سہولیات میسر ہوں گیجس سے  ایک طرف ڈبل ٹکیسشن کا خاتمہ ہو گا بلکہ اس سے امپورٹ وایکسپورٹ کا ایک نیا زون تشکیل پائے گا۔جس سیریل مال برداری سے کرایوں میں کمی واقع ہو گی،ڈاکٹر فرید آقبال چیف کلکٹر کسٹمز پنجاب ڈی ایس ریلوے ملتان شعیب عادل نے خواجہ جلال الدین رومی کی تجویز کو قابل عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ملتان کے کاروباری طبقے کی مشکلات سے آگاہ ہیں اور وہ مظفرگڑھ ڈراء پورٹ کے فوری قیام کے لیے کوشیش کا آغاز کروں گا اس کے لیے اگر حکومت اور جنوبی پنجاب کے امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کو مل کر بھی سرمایہ کاری کرنا پڑی تو مجھے امید ہے کہ آپ میری اس تجویز کو پذیرائی بخشیں گے،اجلاس میں اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔جس میں حکومت، ڈراء پورٹ ٹرسٹ ملتان، کسٹم اور ریلوے کے نمائندے شامل کیے جائیں گے۔اجلاس میں خواجہ جلال الدین رومی نے چیف کلکٹر کسٹمز پنجاب  ڈاکٹر فرید اقبال سے مطالبہ کیا کہ ڈراء پورٹ ٹرسٹ ملتان کے واجبات کی ادائیگی کے ساتھ ہمارے ربیرٹ کلیم ادا کئے جائیں خواجہ جلال الدین رومی نے حکومت سے مطالبہ کیا  ڈراء پورٹ مظفر گڑھ ریلوے منصوبے کو سی پیک میں شامل کیا جائے یا اس منصوبے کو ایم ایل ون کا حصہ بنایا جائے تاکہ جنوبی پنجاب کے امپورٹرز اور ایکسپورٹرز اس منصوبے سے براہ راست استفادہ کر سکیں 

جلال الدین رومی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -