جھوٹے مقدمات‘ حکومت جمہوریت کو غیر مستحکم کررہی ہے‘ مخدوم مرتضیٰ

جھوٹے مقدمات‘ حکومت جمہوریت کو غیر مستحکم کررہی ہے‘ مخدوم مرتضیٰ

  

 صاد ق آباد(نمائندہ خصوصی)ملکی معاشی ترقی جمہوریت کے مضبوط استحکام اور پاکستان کی ترقی کا دارومدار ایماندار قیادت کے فیصلوں پر منحصر ہے حکومت ہر محاذپر مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے جنوبی پنجاب صوبہ کا قیام پاکستان پیپلزپارٹی کی پہلی اور آخری ترجیح ہے عوام کے حقوق کا تحفظ اور حلقہ این اے 180میں تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی جدوجہد جاری ہے ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 180 مخدوم سید مرتضیٰ نے (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

جمالدین والی میں ملنے والے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر حافظ فیض الرحمان،اول خان انٹر،جام کبیر بھی موجود تھے  ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 180 مخدوم سید مرتضیٰ نے کہاکہ رواداری اور شرافت کی سیاست ہمارے خاندان کا طرہ امتیاز ہے میرے والد مخدوم سید احمد محمود نے ضلع بھر کے عوام کے حقوق کا نہ صرف تحفظ کیا بلکہ انہیں مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے اپنا موثر اور تاریخی کردار ادا کر کے عوامی نمائندگی کا حق ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومتی پالیسیوں نے عوام کو خودکشیاں کرنے پر مجبور کردیا ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ہی ملک کے مضبوط استحکام ترقی اور خوشحالی اور بحرانوں کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں،حکومت نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام عمل میں لا کر سرائیکی خطہ کے عوام کو لولی پاپ دیا ہے حکومت اپوزیشن  رہنماؤں کے خلاف جھوٹے مقدمات اور نیب کیسز میں الجھا کر جمہوریت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہی ہے پیپلزپارٹی اور تمام اپوزیشن جماعتیں ملک کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے پیپلزپارٹی ہی ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مخدوم مرتضیٰ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -