ملتان: چوری‘ ڈکیتی کی نان سٹاپ وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان 

  ملتان: چوری‘ ڈکیتی کی نان سٹاپ وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان 

  

ملتان (وقا ئع نگار)  ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے جہانگیر آباد محمد سجاد سے دو مسلح ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائل اور موٹرسائیکل مالیت80ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ گلگشت کے علاقے امیر آباد مظہر عباس، گلگشت کالونی محمد یونس کی موٹر(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

سائیکلیں، تھانہ بی زیڈ کے علاقے موضع جھنڈیر محمد یامین کیگھر سے نقدی و سونا مالیت7لاکھ35ہزار، تھانہ کوتوالی کے علاقے عید گاہ محمد طاہر ودیگر افراد کے16موبائل، تھانہ نیوملتان کے علاقے زیڈ ٹاون انس یوسف سے نامعلوم افراد نقدی و موبائل مالیت1لاکھ33ہزار، تھانہ چہلیک کے علاقے بابر کالونی کریم نواز کیگھر سے ملزم فارس خاکوانی وغیرہ نقدی و طلائی زیورات مالیت7لاکھ25ہزار، تھانہ قطب پور کے علاقے لیاقت ا?باد خالد حسین کی جیب سے موبائل مالیت24ہزار، رنگیل پور محمد جاوید کے ڈیرے سے سامان مالیت90ہزار، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے محمد یسین کی موٹرسائیکل، تھانہ قادر پور راں کے علاقے محمد روف کیگھر سے نقدی و سونا مالیت5لاکھ 55ہزار، تھانہ صدر جلالپور کے علاقے اسلم کیگھر سے نقدی و گھریلوں سامان مالیت1لاکھ56ہزار، تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے صابر حسین کی موٹرسائیکل، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے گنج شکر کالونی محمد عاصم کے زیر تعمیر مکان سے سامان مالیت71ہزار، زیڈ رٹاون محمد سلیم کے کارخانہ سے سامان مالیت35ہزار، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے حافظ جمال غفار احمد جبکہ تھانہ پاک گیٹ کے علاقے محلہ شطرنج باف معید رضا کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئے۔

وارداتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -