میاں چنوں ہسپتال میں لڑکی سے  غیر اخلاقی حرکت پر تین سوئیپرز  نوکری سے فارغ‘ تحقیقات شروع

 میاں چنوں ہسپتال میں لڑکی سے  غیر اخلاقی حرکت پر تین سوئیپرز  نوکری سے ...

  

میاں چنوں (نمائندہ پاکستان) THQ ہسپتال میں لڑکی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت میں ملوث تین سویپرز کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے THQہسپتال میں اتوار کے روز صبح 9بجے کے قریب سویپر رضوان کو سپروائزر (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

محمد اسلم نے ایک کمرہ میں لڑکی کے ساتھ موجود پایا اور پہرے کے طور پر عبداللہ اور ارشد کمرہ کے باہر موجود تھے،جس پر تینوں کو فوری نوکری سے برخاست کردیا گیا،رابطہ کرنے پر ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر نذیر ہراج نے بتایا تینوں کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے جبکہ رابطہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم نے بتایا کہ معاملے کو ذاتی طور پر دیکھ رہا ہوں،تینوں سویپرز کو فوری نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے،سپروائزر محمد اسلم نے واقعہ کے بارے بتایا جو عینی شاہد ہے،مزید اس پر انکوائری جاری ہے،اور تینوں کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تحقیقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -