کھانسی سیرپ میں ملاوٹ کا انکشاف مارکیٹ سے سٹاک اٹھانے کا حکم
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ڈریپ اور سی ڈی سی نے کھانسی میں استعمال ہونے والا شربت ہائیڈرالین شوگر فری کے مختلف بیچ نمبرز کے حامل لاٹ کو غیر معیاری قرار دیکر مارکیٹ سے اٹھانے کا حکم جاری کردیا‘ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے مذکورہ سیرپ کے اسٹاک کی فروخت (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)
پرپابندی عائدکرتے ہوئے تلف کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیل کے مطابق ملک بھر میں فروخت ہونے والے کھانسی کے شربت میں ملاوٹ اور غیر معیاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور سی ڈی سی نے ملک بھر میں کھانسی میں استعمال ہونے والا شربت ہائیڈرالین شوگرفری کے بیچ نمبرز A0016-A0015-A0014-A0013-B0243-B0009 اورA0017کو سب سٹنڈرڈ (غیر معیاری)قرار دیکر انکو فوری طور پر مارکیٹ سے اٹھانے کا حکم جاری کردیا اور میڈیکل سٹوز پر ان بیچ نمبرز کے شربت کی فروخت پر پابندی لگاتے ہوئے اس کی فروخت بند کر کے اسے تلف کرنے کے احکامات جاری کر دئیے جس پر فوری طور پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔
حکم