کوٹری: برساتی پانی سے ریلوے  ٹریک متاثر‘ متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار

 کوٹری: برساتی پانی سے ریلوے  ٹریک متاثر‘ متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار

  

 ملتان(نمائندہ خصوصی)کوٹری کے قریب برساتی پانی سے ریلوے ٹریک متاثر ہونے کی وجہ سے اپ سائیڈ مسافرریل گاڑیوں کو5سے7گھنٹے کی تاخیرکاسامناہے.بتایاجاتاہے کہ کوٹری کے قریب جمپیرکیمقام پرصوبہ (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

سندھ میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے باعث ریلوے ٹریک اورسلیپرزکے درمیان ٹریک کی مضبوطی کے لئے ڈالاگیاپتھرپانی میں بہہ گیاجس کے بعداپ اورڈاؤن سائیڈ کی مسافر ٹرینوں کومختلف اسٹیشنوں پرروک لیاگیا.بتایاجاتاہے کہ کئی گھنٹے کی کوششوں سے ٹریک بحال کیاگیا.جس کی وجہ سے اپ سائیڈ سے آنے والی مسافر ٹرینوں کو7سے 5گھنٹے تک کی تاخیرکاسامناہے.مسافرٹرینوں کی تاخیرسے مسافروں اوران کے عزیزواقارب کوشدید مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے۔

شکار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -