امن وامان برقرار رکھنے کیلئے مختلف شہروں میں فلیگ مارچ 

  امن وامان برقرار رکھنے کیلئے مختلف شہروں میں فلیگ مارچ 

  

خانیوال + میاں چنوں + کہروڑ پکا + لودھراں (نمائندہ پاکستان‘ نامہ نگار‘ بیورو نیوز‘ نمائندہ خصوصی) محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ خانیوال اور پولیس کی جانب سے خانیوال اور کبیروالا میں فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔فلیگ مارچ کی قیادت ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈی پی او محمد علی (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

وسیم نے کی فلیگ مارچ میں ضلعی انتظامیہ محکمہ پولیس اور پاک فوج کی گاڑیاں شامل تھیں فلیگ مارچ ڈی سی آفس خانیوال سے شروع ہوکر خانیوال اور کبیروالا کے مختلف بازاروں سے ہوتا ہوا ڈی پی او آفس خانیوال اختتام پذیر ہوا ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کو موثر بنانا اور امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت چوکس اور الرٹ ہے فلیگ مارچ کے دوران ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے امام بارگاہوں، مجالس و جلوسوں کے روٹس پر سیکورٹی انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔ محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے فلیگ مارچ کیا گیا،فلیگ مارچ میں ڈی ایس پی میاں چنوں شبیر احمد،چاروں تھانوں کے افسران،ایلیٹ فورس،ٹریفک پولیس اور ریسکیو 1122 اہلکار کی شرکت،فلیگ مارچ دس محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹس پر کیا گیا، ڈی ایس پی شبیر احمد وڑائچ کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں امن کو برقرار رکھنا ہمارا فرض ہے۔ کہروڑ پکا سر کل پولیس نے ڈی ایس پی کی قیادت میں فلیگ مارچ کیا جس میں پو لیس کے جوا نوں،ایلیٹ فورس،ٹریفک پو لیس،پٹرو لنگ پو لیس اور مو با ئل گاڑیوں نے حصہ لیا شر کاء نے پورے شہر کا راونڈ لگا یاہے۔ محرم الحرام کے موقع پر امن وامان کے قیام کے لئے پولیس فرنٹ فورس کے طور پر فرائض سرانجام دے گی جلوس کے اند ر اور باہر تمام تر ذمہ داری پولیس فورس کی ہے پولیس افسران اپنی ذمہ داری احسن طریقہ سے سر انجام دیں اور علما کرام سے درخواست ہے کہ وہ فرقہ و رانہ ہم آہنگی اور مذہبی بھائی چارے کے قیام اور شرپسند وں پر کڑی نگاہ رکھنے کے لئے ٹھوس اور موثر اقدامات کے ذریعے فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں۔ان خیالات کا اظہار ڈی پی او سید کرا ر حسین نے فلیگ مارچ کے دوران کیا۔ اس عزم کے ساتھ فلیگ مارچ کا آغاز کیا گیا کہ ہم عوام کی جان و مال، عزت و آبرو کی حفاظت کے لئے ہر دم تیار ہیں۔ یہ'' شوء  آف فورس'' شر پسند اور تخریب کار عناصر کے لئے ایک واضح پیغام ہے کہ ضلع انتظامیہ اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع ہذا کو امن کا گہوارہ بنائے گی۔محرم الحرام میں کسی بھی ناخوشگور واقعے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں اور فورسز کے جوان تما م اہم مقامات پرتعینات کردئے گئے ہیں اور جلوس کے راستوں پر انتہائی موثر چیکنگ جلوس کے انقاد سے قبل مکمل کی جائے گی اور کسی بھی شخص کو بغیر شناختی کارڈ کے داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔اور تمام ہوٹلوں میں چیکنگ کی جائے گی اور مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ علاقے کے تمام علمائے کرام سے قریبی رابطہ ہے اور جلوس کے حوالے سے علمائے کرام اور منتظمین سے انتظامیہ اور پولیس کا مزید بہتر رابطہ جاری رہے گا۔ڈی پی اوآفس میں قائم پولیس کنٹرول روم میں جلوس کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ تمام ماتمی جلوسوں کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جائے گی۔ فلیگ مارچ کا آغاز ڈی پی او آفس لودہراں سے ہوا جس کی قیادت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید کرار حسین نے کی۔ ڈی ایس پی صدرسرکل حاکم علی، ایس ایچ او سٹی لودہراں رئیس علی انصر، ایس ایچ اوصدرریاض سیال،ایس ایچ او قریشی والامحمد زبیر، ایس ایچ او گیلے وال مبشر علی، ریسکیو15، ایلیٹ فورس،محافظ سکواڈ، لائن ریزو کا عملہ ہمراہ تھا۔فلیگ مارچ ڈی پی او آفس سے شروع ہوا اور ڈبل پھاٹک، مین بازار، سپر چوک بہاولپور،آدم واہن، ٹول پلازہ سے ہوتا ہوا ڈی پی اوآفس اختتام پذیر ہوا۔

فلیگ مارچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -