عوامی حقوق کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے‘ جعفر خان لغاری 

  عوامی حقوق کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے‘ جعفر خان لغاری 

  

 جام پور (نامہ نگار) لغاری خاندان کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے۔ جنوبی پنجاب کی عوام کے حقوق کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔پانچ ارب روپے کے سٹی پیکج پر کام تکمیل کے مراحل میں ہے۔ عوام کے دلوں پر راج کرکے ووٹ کی پرچی حاصل کریں (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

گے۔ یہ بات ممبر قومی اسمبلی سردار محمد جعفر خان لغاری وسابق رکن وقومی اسمبلی ڈاکٹر مینا جعفرخان لغاری نے لغاری ہاوس میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں بے ورزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے حکومت پنجاب نے تمام محکموں میں بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  پنجاب پبلک سروس کمیشن نے زنانہ مردانہ    چوبیس سو پچاس اسامیوں پر بھرتی کا شیڈ ول جاری کر دیا ہے۔ اقلیتوں کے لئے اکاون جبکہ معذور افراد پچاس اسامیاں مختص کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ   وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدا رکی زیر صدارت ہو نے والے اجلاس میں کیے گئے فیصلہ کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب کے چھتس اضلاع کے کالجوں میں خالی اسامیوں پر بھرتی کرنے کے لیے چوبیس سو پچاس اسامیوں کی تشہری کرتے ہوئے اٹھ ستمبر تک درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جام پور پانچ ارب روپے کے سٹی پیکج پر کام تکمیل کے مراحل میں ہے۔ دیہی علاقوں میں اجالا پروگرام کے تحت تقریبا دس کروڑ روپے کی لاگت سے پانچ سو دیہات کو بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ دیہی علاقوں میں رابط سڑکیں۔ پلیات۔ گلی نالی سولنگ۔ چارہ جات اور تعلیم وہیلتھ کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ان شاء اللہ عوام کی عدالت میں کارگردگی کی بنا پرحاضر ہونگے۔ اور ووٹ کی پرچی دلوں پر راج کرکے حاصل کریں گے۔ 

جعفر خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -