سیکر ٹری لائیو سٹاک کیپٹن کاویٹرنری یونیورسٹی کا دورہ  

   سیکر ٹری لائیو سٹاک کیپٹن کاویٹرنری یونیورسٹی کا دورہ  

  

لاہور(سٹی رپورٹر)سیکر ٹری لا ئیو سٹاک اینڈ ڈیر ی ڈیویلپمنٹ ڈیپا رٹمنٹ پنجاب کیپٹن ریٹا ئر ڈ ثا قب ظفر نے گذ شتہ روز یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کادورہ کیا۔ در یں اثنا اجلا س کا انعقاد ہو ا جس کی صدارت سیکر ٹری لا ئیو سٹاک نے کی جبکہ وا ئس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر نسیم احمدسمیت یو نیورسٹی کے سینئر فکلٹی ممبران اور محکمہ لائیو سٹاک سے آفیشلز کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔ اجلا س میں لا ئیو سٹاک سیکٹرکو در پیش مسا ئل، مویشیوں گا ئے بھینسو ں میں پا ئی جانے والی بیما ری منہ کھر کے کنٹرول اور ویکسین،ریڈ میٹ کی ایکسپو رٹ کو بڑ ھا نے اورویٹر نری گریجو یٹ طلبہ کے روشن مستقبل کے لیئے پبلک وپرا ئیو یٹ سیکٹر میں مو جود نو کر یو ں کی شر ح اور اپنے کا رو بار شروع کر نے کے رجحا نات کو جاننے سے متعلقہ مختلف اُمور پر تفصیلی گفتگو ہو ئی۔ اپنے خطاب میں سیکر ٹری لا ئیو سٹاک ثا قب ظفر نے یو نیورسٹی اور محکمہ لا ئیو سٹاک کے مشتر کہ تعا ون سے لا ئیو سٹاک پا لیسی پر کام کر نے اور منہ کھر بیماری پر ملکر قا بو پا نے کی خوا ہش کا اظہار کیا۔اُ نہو ں نے اجلاس میں لائیو سٹاک سیکٹر کو مزید فعال بنانے کے لیئے یونیو رسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبران سے ماہرا نہ سفارشات/ رائے بھی لیں۔اجلاس کے اختتام پر سیکرٹری لا ئیو سٹاک نے کرو نا وبا ء کے دوران مثا لی سروسز پیش کر نے پر پروفیسر ڈاکٹر طاہر یعقوب کی خدما ت کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی سر ٹیفیکیٹس پیش کیا۔بعد ازیں سیکر ٹری لا ئیو سٹاک ثا قب ظفر نے پرو فیسر نسیم احمد کے ہمراہ ویٹر نری یونیورسٹی کے مختلف ڈیپا رٹمنٹس جن میں پا شا اکیڈیمک بلا ک، ویٹر نری اکیڈ می، با ئیو سیفٹی لیو ل تھری لیبا رٹری، پیٹ سینٹر کے مختلف سیکشن، آؤ ٹ ڈور ہسپتال اور سپو رٹس کمپلیکس کا دورہ کیا۔

 نیز وہا ں جا نورو ں میں پا ئی جانے والی بیما ریو ں کی تشخیص کے لیئے لیبا رٹری سہو لیات اور جا نورو ں و مو یشیو ں کے علا ج معا لجے کے لیئے کلینیکل سروسز کا جا ئزہ بھی لیا۔ اپنے دورہ کے دوران اُ نہو ں نے ہر یا لی کا فرو غ دینے کی غر ض سے یونیورسٹی کے ریسٹ ہا ؤ س کے سا منے پودا لگا یا جبکہ بعد ازیں انسٹی ٹیو ٹ آف ما ئکرو بیا لو جی میں نئے قائم ہو نے والے اینیمل ہا ؤ س کا افتتا ح بھی کیا۔ قبل ازیں و ا ئس چا نسلر نسیم احمد نے سیکر ٹری لا ئیو سٹاک کو و یٹر نر ی یو نیور سٹی کے مختلف تعلیمی، تحقیقی، نصا بی و غیر نصا بی سر گر میو ں، کامیا بیوں، ایکسٹینشن و ٹریننگ پروگراموں اور کلینکل سروسزکے با رے میں تفصیلی بر یفنگ دی۔ 

مزید :

کامرس -