220کے وی جی آئی ایس غازی گرڈ سٹیشن کا افتتاح 

 220کے وی جی آئی ایس غازی گرڈ سٹیشن کا افتتاح 

  

لاہور (خصوصی رپورٹ) وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ شفقت محمود اور منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر ڈاکٹر خواجہ رفعت حسن نے 220 کے وی غازی گرڈ سٹیشن لاہور کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر شفقت محمود نے گرڈ سٹیشن کی کامیاب تکمیل پر این ٹی ڈی سی مینجمنٹ کو مبارکباد دی اور کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے پْرعزم ہے۔ اس گرڈ سٹیشن کی تعمیر سے لاہور کے صارفین کو بجلی کی سپلائی میں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی کے منصوبوں کی جلد تکمیل کی خواہاں ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ حکومت عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے کام کررہی ہے۔ 1990ء میں بجلی بحران پیدا ہوا اور آئی پی پیز کے منصوبے لگائے گئے۔ موجودہ حکومت نے آئی پی پیز کو معاہدوں پرنظر ثانی کیلئے کہا ہے تاکہ عوام کو سستی بجلی مل سکے۔منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر ڈاکٹر خواجہ رفعت حسن نے کہا کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے علاقوں ڈی ایچ اے، عسکری 10، علامہ اقبال ائرپورٹ، گلبرگ، شالامار، باٹا پور اور غازی روڈ کو بجلی کی فراہمی کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرمن ڈویلپمنٹ کوآپریشن/ KfW نے بھی حکومت کی پاور سیکٹر میں کاوشوں کو سراہا ہے۔ تقریب میں این ٹی ڈی سی کے اعلیٰ عہدیداران، چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو، جنرل الیکٹرک (گرڈ سٹیشن سلوشنز)اور نیسپاک کے اعلیٰ افسران بھی شریک تھے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -