غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپر یشن، 3عمارتیں اور پلرز مسمار، 4سیل 

    غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپر یشن، 3عمارتیں اور پلرز مسمار، 4سیل 

  

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پرٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے انفورسمنٹ سکواڈ اور پولیس کے ہمراہ جلو موڑ سے مال روڈ تک کینال روڈ پر دونوں طرف غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا۔کینال روڈ پر نئی کمرشل تعمیرات بنانے کی اجازت نہیں۔ آپریشن نقشہ منظور کروائے بغیر بنائی جانے والی عمارتوں کے خلاف کیا گیا جس کے دوران تین عمارتیں مسماراور چار سر بمہرکر دی گئیں۔اسی طرح ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر اسٹیٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ ٹو کے عملے نے گلبرگ تھری میں پلاٹ نمبر 79 بلاک ٹی پر غیر قانونی تعمیر شدہ پلرز مسمار کر دئیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -