پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن سیکرٹریٹ اسمبلی میں جمع
لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی۔ریکوزیشن مسلم لیگ (ن)کے ملک ندیم کامران۔سمیع اللہ خاں اور پیراشرف رسول نے جمع کرائی۔مسلم لیگ ن کے وفد نے پنجاب اسمبلی اجلاس کے لیے ریکوزیشن سیکرٹری اسمبلی محمد خاں بھٹی کو جمع کرائی۔ریکوزیشن میں امن و امان۔مریم نواز کی نیب پیشی کا معاملہ۔ایگری کلچر۔مہنگائی کے ایشوز پر عام بحث کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اسمبلی رولز کے تحت ریکوزیشن پر سپیکر چوہدری پرویز الٰہی 14 روز کے اندر اجلاس بلانے کے پابند ہیں۔ن لیگ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مریم نواز کی نیب پیشی کے موقعہ پر ہونے والے معاملے کے خلاف اڈمبلی میں احتجاج کرے گی۔