کینسر کے بچوں کو خون کا عطیہ  دینے کیلئے کیمپ لگایا گیا

  کینسر کے بچوں کو خون کا عطیہ  دینے کیلئے کیمپ لگایا گیا

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) محرم الحرام کی مناسبت سے ام نصرت فاؤنڈیشن،فاطمہ ویلفئیرفاؤنڈیشن اور تقوی ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے تھلیسیمیا، ہیموفیلیااور بلڈ کینسر میں مبتلا بچوں کی بحالی کے کے لئے خون کے عطیہ کے کیمپ کا انعقاد علامہ اقبال ٹاؤن فلیٹس میں کیاگیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے ان بیماریوں میں مبتلا بچوں کے لئے اپنا خون عطیہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کا کہناتھا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، ہمیں اپنے مسقبل کی زندگی اور صحت عزیز ہے اور خون کے عطیہ سے ان کے چہروں پر خوشیاں کھلیں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -