پنجاب سمیت لاہور میں آٹے کابحران لمحہ فکریہ ہے،محمد اشرف بھٹی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنئیر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب جو کہ گندم کی پیدوار میں خود کفیل تھا اور پنجاب بھر میں آٹے کا تھیلہ ہر وقت ارزاں نرخرں پر دستیاب ہوا کرتا تھا وہ آج لاہور میں نایاب ہو کررہ گیا ہے اور کبھی ہم گندم بیرون ممالک بھجوایا کرتے تھے مگر آج ہمیں وہی گندم آٹا باہر کے ممالک سے امپورٹ کرنا پڑرہا ہے افسوس کی بات ہے کہ جن کے دعوے تھے کہ ہم بڑے وثیرن والے لوگ ہیں وہی آج صوبہ پنجاب کو ڈبونے میں لگے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر اس ساری صورت حال کو دیکھا جائے تو پھر تو واقعی ہی ملک میں تبدیلی آ چکی ہے۔
کہ چونکہ ہم جس چیز میں خود کفیل تھے آج اسی چیز کے لئے ہم دوسروں کے محتاج ہوتے چلے جارہے ہیں افسوس ایسی تبدیلی کی تو ایسی کی تیسی۔