پنجاب سیڈ کارپوریشن کیلئے 4ارب 10کروڑ سے زائد کا بجٹ منظور

پنجاب سیڈ کارپوریشن کیلئے 4ارب 10کروڑ سے زائد کا بجٹ منظور

  

لاہور(سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے پنجاب سیڈ کارپوریشن کیلئے مالی سال 2020-21کی مد میں 4ارب 10کروڑ سے زائد کے بجٹ کی منظوری دیدی۔ مقامی ہوٹل میں منعقدہ بجٹ اجلاس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران آفتاب خان کھچی،ملک مسعود اعوان، جاوید قریشی، محمد احمد یوسف مہر،محمد ارسلان رانا، محترمہ رابعہ سلطان کے علاوہ سیکرٹری فنانس، سیکرٹری زراعت اور سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر غضنفر، ڈائریکٹر فنانس طارق محمود سمیت دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔ وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے زرعی اور معاشی وڑن کے مطابق کپاس،چاول، گندم، چنا، مکئی، سبزیات اور تیلد سمیت دیگر اجناس کی فی ایکٹر پیداوار بڑھانے کے لئے اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہے۔بڑھتی ہوئی آبادی کیلئے خوراک کی ضروریات پورا کرنا بہت بڑا چیلنج ہے جس سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہمیں دن رات محنت اور خصوصی طور پر زرعی اجناس کی پیدوار بڑھانے پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی۔ وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہاکہ یہ اطمینان کا باعث ہے کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز میں آفتاب خان کھچی،ملک مسعود اعوان، جاوید قریشی، محمد احمد یوسف لنگڑیال،محمد ارسلان اور رابعہ سلطان جیسے ذہین اور با صلاحیت افراد موجود ہیں۔

 جو پنجاب سیڈ کارپوریشن اور زراعت کی ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار نبھا رہے ہیں اور یہی قوم کی خدمت ہے۔ وزیر ذراعت نے کہا کہ معیاری بیجوں کے حوالے سے پنجاب سیڈ کارپوریشن کو کسانوں کا بھرپور اعتماد حاصل ہے اور ہم نے اپنی کارکردگی سے اس اعتماد کو مزید مضبوط کرنا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -