ڈائریکٹوریٹ سپیشل ایجوکیشن میں شجرکاری مہم کا آغاز

ڈائریکٹوریٹ سپیشل ایجوکیشن میں شجرکاری مہم کا آغاز

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن چوہدری محمد اخلاق نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ وزیر سپیشل ایجوکیشن نے ڈائریکٹوریٹ سپیشل ایجوکیشن میں پودا لگایا جبکہ سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن جاوید اقبال اور ڈی جی پرویز بٹ نے بھی پودا لگایا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ لاہور میں ناجائز قابضین سے واگزار کرائی گئی۔  104 کنال اراضی پہ 10 ہزار پودے لگانے کا ہدف ہے جبکہ محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے تمام دفاتر اور اداروں میں شجرکاری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔ اپنے ملک میں صاف ماحول کیلئے عوام بھی وزیر اعظم عمران خان کی کلین اینڈ گرین مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ آج وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے۔ وزیر سپیشل ایجوکیشن نے کہا کہ خصوصی بچوں کیلئے حکومت پنجاب نے بہترین اقدامات کئے ہیں۔

 رواں سال پنجاب میں پہلی سپیشل ایجوکیشن پالیسی منظور ہوئی ہے۔

 محکمہ سپیشل ایجوکیشن میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 585 اساتذہ کی بھرتی ہوئی جبکہ مزید 306 اساتذہ رواں سال بھرتی کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے خصوصی طلباء  کو فری سفری سہولت کی فراہمی کیلئے رواں سال 33 کروڑ کی لاگت سے 51 بسیں جبکہ گزشتہ سال 12 بسیں فراہم کیں۔ حکومت نے مظفر گڑھ، راولپنڈی، بھکر، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، شیخوپورہ، خانیوال اور لیہ میں نئے سپیشل ایجوکیشن سینٹر قائم کئے ہیں جبکہ ساہیوال اور بہاولپور میں بچیوں کیلئے سیکنڈری سکول اور سرگودھا اور ڈی جی خان میں ڈگری کالج قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کو عصری تقاضوں کے مطاں ق جدید کورسز پڑھائے جائیں گے۔ جن میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور فرانزک سائنس کی تعلیم  شامل ہے تاکہ وہ با آسانی روزگار حاصل کر سکیں۔ سرکاری ملازمتوں میں خصوصی افراد کا کوٹہ بڑھانے کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب خصوصی طلباء  کو 800 روپے ماہانہ وظیفہ، پک اینڈ ڈراپ کی سہولت، یونیفارم، ہاسٹل کی سہولت کے ساتھ فری کتابیں فراہم کر رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -