حکومت کیخلاف بے بنیاد الزام تراشی قابل مذمت ہے،ملک امانت علی

  حکومت کیخلاف بے بنیاد الزام تراشی قابل مذمت ہے،ملک امانت علی

  

 لاہور(پ ر)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک امانت علی نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درباریوں کی حکومت کے خلاف بے بنیاد الزام تراشی قابل مذمت ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درباری شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار نہ بنیں، اپنے دورِحکومت میں کی گئی لٹ مار کا قوم کو حساب دیں، کرپٹ ترین اپوزیشن ملک وقوم کے ساتھ مخلص نہیں، انہیں صرف کرسی کا لالچ ہے۔

 انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کو بحرانوں سے نکال کرترقی کی راہ پر گامزن کردیاہے،ملکی تباہی اور بربادی کے ذمہ دار پیپلزپارٹی اور ن لیگ ہیں،  

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -