پارٹی جیالوں سے رابطہ مہم شروع  کر دی ہے،وقاص منشاء پرنس

  پارٹی جیالوں سے رابطہ مہم شروع  کر دی ہے،وقاص منشاء پرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء چوہدری وقاص منشاء پرنس نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں پارٹی جیالوں سے رابطہ مہم شروع کر دی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں شروع کی جانے والی مہم کا مقصد جیالوں کو مسلسل عوام کے ساتھ رابطہ میں رکھنے اور پہلے کی طرح ان کی خدمت کی جذبے کے تحت سرشار نظر آنا ہے کیونکہ عوام جانتی ہے کہ ہم جب بھی اقتدار میں آئے خواہ وہ علاقائی ہویا ملکی سطح پر ہم نے اس ملک کی عوام سے رابطہ کر کے ہی کامیابی حاصل کی ہے۔
 جس کے باعث آج بھی عوام کے دلوں میں پارٹی کا نام موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پارٹی سربراہ کے احکامات کے مطابق بھر پور تیاری کا آغاز پورے ضلع اور صوبہ میں کر دیا جائے گا۔