عمران خان نے آدھی عمر شریف برادران سے چندہ مانگتے گزار ی،عظمیٰ بخاری

 عمران خان نے آدھی عمر شریف برادران سے چندہ مانگتے گزار ی،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی آدھی عمر نوازشریف اور شہبازشریف سے چندے مانگتے گزار دی ہے۔شہبازشریف اور ان کی ٹیم نے جعلی حکومت کو ننگا کردیا ہے۔شہبازشریف نے نیازی حکومت کی دو سالہ نالائقیوں اور نااہلیوں سے پردہ اٹھایاہے۔اب خوشامدی وزراء شہبازشریف کی پریس کانفرنس کی بعد ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے پانی کے بغیر مچھلی تڑپتی ہے۔مہرے،کٹھ پتلیاں اور چابے والے کھلونوں نے دو سالوں سے قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے۔

اپوزیشن رہنماؤں کے بعد اب سیاسی کارکنوں کو بھی ہراساں کیا جارہا ہے۔لیگی کارکن طاہر مغل کو ایف آئی اے نے حکومت کے کہنے پر طلبی کا نوٹس جاری کیا۔بزدل حکمرانوں میں کارکنوں کی تنقید برداشت کرنے کا بھی حوصلہ نہیں ہے۔ملک کو بحرانوں کی دلدل تک پہنچانے والے آج مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہاعمران صاحب اگر نوازشریف کرپٹ تھے تو ان کے پاس جدہ چندہ مانگنے کیوں گئے؟عمران صاحب اگر شہبازشریف کرپٹ تھے تو ان سے نمل یونیورسٹی کی زمین کیوں مانگنے گئے؟عمران خان وہ سانپ ہے جس تھالی میں کھاتا ہے اسی میں چھید کرتا ہیچور اور کرپٹ کے طعنے دینے والے آج خود رجسٹررڈ قراردیے جاچکے ہیں۔عمران صاحب کب تک نوازشریف اور شہبازشریف کے نام پر سیاست کرتے رہے گے۔قوم آپ کی ڈرامے بازی اور رنگ بازی سے باخوبی آگاہ ہو چکی ہے۔فصلی بٹیرے اور موسمی پرندے جھوٹ کی سیاست سے ملک کا بیڑہ غرق کررہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -