مریم نواز کی نیب پیشی پر پولیس گردی کامعاملہ اسمبلی میں اٹھایا جائیگا،سمیع اللہ

   مریم نواز کی نیب پیشی پر پولیس گردی کامعاملہ اسمبلی میں اٹھایا ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے رہنما سمیع اللہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر ہونے والی پولیس گردی کا معاملہ اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ن لیگ نے باقاعدہ ریکوزیشن بھی جمع کرا دی ہے۔پنجاب کو بنی گالہ سے چلانے کی وجہ سے صوبہ مسائلستان بن چکا ہے۔مریم نواز کی ہیشی کے موقع پر پولیس کی جانب سے ظلم و ستم کا بازارِ گرم کیا گیا۔مریم نواز پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -