وزیراعظم عمران خان کبھی این آر او نہیں دیں گے،غلام محی الدین دیوان

  وزیراعظم عمران خان کبھی این آر او نہیں دیں گے،غلام محی الدین دیوان

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف شمالی لاہورکے صدر غلام محی الدین دیوان نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی لوٹ مار بریگیڈ صبح وشام کہتی ہے کہ ہمیں این آر او چاہئے، وزیراعظم عمران خان اس بار این آر او نہیں دیں گے،ماضی کی حکومتوں کی عوام دشمن پالیسیوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی لوٹ ماراور فراڈ کی سیاست بے نقاب ہو چکی ہے، دونوں جماعتوں کا گٹھ جوڑ عوام نے مسترد کردیا ہے،کرپٹ ٹولے کو ڈیل اور ڈھیل نہیں ملے گی۔

 ان خیالات کا اظہار پارٹی رہنماء میاں حامد اور میاں ماجد کی طرف سے اپنی رہائشگاہ پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے اعزاز میں دیئے گئے ناشتے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے حواری اور درباریوں کا کام صرف جھوٹ بولنا ہے، اپوزیشن 2023 ء کے عام انتخابات تک صبرکرے۔ تقریب میں طاہر رشید چوہدری، جاوید اکرام ٹونی، وقار خان، مرزا صادق جرال، نعیم بلوبٹ، امجد منہاس، مبشر خان، حافظ عثمان شفیق، محبوب احمد، فہیم شاہ، میاں ندیم اور خالد سلیم سمیت معززین علاقہ نے شرکت کی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -