پاک سعودی تعلقات کی بنیاد ایمان اور عقیدت پر ہیں، مولانا محمد اجمل

 پاک سعودی تعلقات کی بنیاد ایمان اور عقیدت پر ہیں، مولانا محمد اجمل

  

لاہور (پ ر) مرکزی جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی سرپرست حضرت مولانا میاں محمد اجمل قادری نے کہا ہے کہ برادر اسلامی ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تعلقات حرمین شریفین کی وجہ سے ایمان اور عقیدت کا ہے اس کے راستہ میں کسی بھی قسم کی کوئی رکاوٹ یا سازش برداشت نہیں کی جائے گی  انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں بیوقت کی راگنی اور فلسطینیوں کی قربانیوں کی نفی ہے  اسرائیل کے حوالے سے جوموقف اور فیصلہ فلسطینیوں کا ہے وہی فیصلہ ہماراہونا چاہئے  ان خیالات کا اظہار انہوں نے مفتی محمدریاض جمیل کی قیادت ملاقات کرنے والے علما کرام  کے وفد سے بات چیت کرتے ہوے کیا اس موقعہ پر مولانا مفتی احمد علی ثانی اورصاحبزادہ عمیر عبدالہادی بھی موجود  تھے ا نہوں نے کہا کہ مولانا اشرف علی تھانویؒ کے اس سنہرے اصول ”اپنے مسلک کو چھوڑو نہیں اور کسی کے مسلک کو چھیڑو نہیں“ پر سختی سے عمل کیا جائے۔

 تو فرقہ واریت کے خاتمہ اور  قیام امن میں مددملے گی حکومت محرم الحرام کے بعد تحفظ بنیاد اسلام بل کے سلسلہ میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام، اشاعتی اداروں کے مالکان، مصنفین وارباب دانش کا مشترکہ اجلاس طلب کر کے ا ن کو اعتماد میں لیتے ہوئے ان کے تحفظات دور کرے اور اس سلسلہ میں متحدہ علماء بورڈ سے بھی معاونت لی جائے  انہوں نے سوشل میڈیا پربڑھتے ہوئے فرقہ وارانہ مواد پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پرفرقہ وارانہ کشیدگی کوبڑھانے اورمقدس شخصیات کے خلاف منافرت پھیلانیوالے عناصر کا سدباب کیا جائے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -