علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی: پہلی امتحانی مشق جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع 

    علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی: پہلی امتحانی مشق جمع کروانے کی تاریخ میں ...

  

لاہور) پ ر(علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیا ء القیوم نے بی ایڈ، بی ایس، پی جی ڈی اور تمام پوسٹ گریجوایٹ پروگرامز برائے سمسٹر بہار2020ء کی امتحانی مشق نمبر ایک جمع کروانے کی تاریخ میں مورخہ 14ستمبر 2020ء تک توسیع کر دی ہے جبکہ ٹیوٹرزLMSپورٹل پر مندرجہ بالا پروگرامز کے حتمی رزلٹ مورخہ 24ستمبر تک گریڈنگ کر دیں گے۔امتحانی مشق نمبر 1 جمع کروانے میں مزید کو ئی توسیع نہیں کی جائے گی۔ طالب علم اپنی تمام مشقیں LMSپورٹل پر ہی درج کریں گے اور کو ئی بھی ٹیوٹر بذریعہ ڈاک یا دستی وصول نہیں کر ے گا۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -