کرپٹ اور مافیا نواز لیڈر شپ ملک کے لئے عذاب ہے،جواد احمد 

 کرپٹ اور مافیا نواز لیڈر شپ ملک کے لئے عذاب ہے،جواد احمد 

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کرپٹ اور مافیا نواز لیڈر شپ ملک کے لئے عذاب ہے،عمران خان نے جس جس کو وزیر بنایا اسے متعلقہ وزارت کا علم ہی نہیں کیونکہ پارٹی میں اس کی پارلیمانی اور تنظیمی تربیت ہی نہیں ہوئی اور سب سے بڑی بات کہ خود وزیر اعظم کبھی بھی پی اے سی کے اجلاس میں نہیں بیٹھے ان کی نااہلی کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے،اگر سابقہ حکمران کرپٹ اور نالائق تھے۔

 تو کیسی حیران کن بات ہے۔ کہ پاکستان تحریک انصاف کو حکومت کے لئے ان کے اپنے مطابق ان ہی کرپٹ اور نااہل سیاستدانوں کا انتخاب کرنا پڑا جس کا اہتمام پارٹی منیجمنٹ نے بزریعہ ویڈیو لنک کیا  پاکستان تحریک انساف کو حکومت کے حصول کی خاطر انہی سابقہ کرپٹ اور نااہل لوگوں کو لینے کے علاوہ کوئی تیسرا آپشن نہیں تھا جو عمران خان نے وزیراعظم بننے کی ہوس میں لیا اور پوری قوم کو کھائی میں دھکیل دیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -