جماعت اسلامی ایک فکری، علمی اور انقلابی جماعت ہے،ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی

   جماعت اسلامی ایک فکری، علمی اور انقلابی جماعت ہے،ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی

  

لاہور(لیڈی رپورٹر). جماعت اسلامی ایک فکری، علمی اور انقلابی جماعت ہے جو قیام پاکستان سے لے کر اب تک ملک میں اسلامی نظام کے لیے کوشاں اور گذشتہ 79 سال سے جمہوری جدوجہد کے ذریعے فرد اور معاشرے کی اصلاح کا کام کام کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی حلقہ خواتین پاکستان کی سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی ڈپٹی سیکٹری جنرل ڈاکٹر حمیراطارق،ثمینہ سعید، ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، صدر وسطی پنجاب ربعیہ طارق صدر لاہور ڈاکٹر زبیدہ جبیں نے جماعت اسلامی کے یوم تاسیس موقع پر اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی  ایک ایسی عالمی اسلامی تحریک ہے جو اسلام کو مکمل ضابطہ حیات سمجھتی ہے اور زندگی کے ہر گوشے میں قرآن و سنت کا عملی نفاذ ہماری اولین ترجیح رہا ہے۔دیگر سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں جماعت اسلامی ٹرینڈ سیٹر کی حیثیت رکھتی ہے۔ ہر جماعت ملک میں احتساب،انصاف اور کرپشن کے خاتمے کا نعرہ لگاتی رہی  ہے جبکہ جماعت اسلامی نے روز اول ہی سے ''سب کا بے لاگ احتساب'' اور عوام کی دہلیز پر سستے اور یکساں انصاف کے لیے عملی جدوجہد کی ہے.کرپشن کے خاتمے کے لیے عوام میں شعور بیدار کرنے میں جماعت اسلامی کی قیادت نے ایسا کردار ادا کیا ہے کہ ہمارے ناقدین اور بدترین مخالف بھی ہماری جدوجہد کے متعرف ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ملک کی سب سے بڑی جمہوری جماعت ہے جس میں ہر شخص کو ناصرف اظہار رائے کی آزادی ہے بلکہ موروثی سیاست کا بھی ہماری جماعت میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ملک کو اس کے بنیادی مقصد سے ہم آہنگ کرنے اور عام آدمی کے حقوق کا تحفظ کرنے کے لئے جماعت اسلامی کی جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں یہ وطن عزیز کی واحد جماعت ہے جو ہر قسم کے مسلکی، علاقائی اور قومیت کے تعصبات سے پاک ہے۔دردانہ صدیقی نے کہا کہ ہمیں یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ ہمارے سینکڑوں ارکان و کارکنان سینیٹ قومی و صوبائی اسمبلیوں اور بلدیاتی اداروں کے ممبر رہے مگر کسی کے دامن پر پر کرپشن،کمیشن اور اقربا پروری کا کوئی داغ نہیں اور ذمہ داریوں کی ادائیگی کے معاملے میں ان کی کارکردگی ہمیشہ سو فیصد رہی۔ جماعت اسلامی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو مقدم رکھا ہے ایسے وقت میں جب کہ پاکستان میں بعض لوگوں نے کرونا بحران کو ناجائز منافع خوری اور سستی شہرت کے حصول کا ذریعہ بنا رکھا ہیجماعت اسلامی کے شعبہ الخدمت کے کارکنان کسی صلے کی تمنا کیے بغیراس بحران میں خلق خدا کی خدمت کر رہے ہیں۔الخدمت موجودہ مشکل حالات میں میڈیکل سہولتوں کی فراہمی اور نادار لوگوں کے لئے راشن مہیا کرنے کا کام ترجیحی بنیادوں پر کر رہی ہے ملک بھر میں موجود الخدمت کا نیٹ ورک فلاحی خدمات کی انجام دہی کے لیے جس طرح سرگرم عمل ہے وہ حقیقتا قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا بنیادی مقصد ملک میں شریعت کا نفاذ ہے ہم سمجھتے ہیں کہ یہ وہ عظیم  مقصدہے جس کے لیے ہمارے بزرگوں نے بے انتہا قربانیاں دے کر  یہ وطن حاصل کیا تھا اور یہ مقصد اس وقت تک پورا نہیں ہوگا جب تک کہ یہاں مدینہ کی طرز پر اسلامی حکومت قائم نہیں ہو جاتی۔ایک اسلامی اور خوشحال پاکستان کا خواب اس وقت تک شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا جب تک عوام اس کے حصول کے لیے ایک بڑی جدوجہد کے لیے تیار نہ ہوں اور زمام کار صالحین کے ہاتھ میں نہ آ جائے۔ جماعت اسلامی عالمی اسلامی تحریکوں کی سرخیل  کا کردار ادا کر رہی ہے، جہاد کشمیر اور جہاد افغانستان میں جماعت اسلامی نے بنیادی کردار ادا کیا ہے اور آج بھی مسئلہ کشمیر پر ہمارا کا ایک مضبوط موقف موجود ہے۔دردانہ صدیقی نے کہا کہ جماعت اسلامی کی 79 سالہ تاریخ  غلبہ اسلام کے لئے قربانیوں سے عبارت ہے ہم نے ماضی میں بھی نظریاتی و جغرافیائی تحفظ کے لیے کام کیا اور ہر طرح کی قربانی پیش کی اور آئندہ بھی اسلام کی ترویج و اشاعت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -